اسلام آباد سمیت ملک بھر کے 66 اضلاع میں پولیومہم کا آغاز ہوگیا،سات روزہ مہم کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اورچاروں صوبوں کے 66 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔ 9 جون تک جاری رہنےوالی مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے 32 ، سندھ کے 16بلوچستان کے 20 اور پنجاب کے 6 اضلاع میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے،افغان پناہ گزین کیمپس اورافغان سرحد سےمتصل یوسیز میں بھی مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزارت قومی صحت کےمطابق انسداد پولیو مہم ، 36 اضلاع میں مکمل جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر چلائی جا رہی ہے،سات روزمیں پانچ سال تک کی عمر کے ڈیڑھ کروڑسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہےکہ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کے لئے خطرہ ہے ، لہٰذا والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،والدین کی ذرا سی کوتاہی ، بچوں کوعمر بھر کیلئے معذور بنا سکتی ہے ۔