ملک کے اکثرعلاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے،جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب اور کےپی میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا ہے،جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مری،گلیات،راولپنڈی سمیت پنجاب کے چندمیدانی علاقوں میں پر بارش ہو سکتی ہے،بالائی خیبرپختونخوا میں چندمقامات پربارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کےاکثرعلاقےگرم رہیں گےساحلی پٹی پربوندا باندی کا امکان ہے، سندھ کے اکثر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہےگا۔
کراچی میں رواں ہفتےگرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے،شہرمیں اسوقت مطلع جزوی ابرآلود ہے،سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں،جنوب مغرب سمت سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔