ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی۔
آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کےتیسرےمیچ میں نمیبیا نےٹاس جیت کر عمان بالنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوورمیں 109 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی، اس طرح نمیبیا کو جیت کے لئے 110 رنزکا ہدف ملا۔
گروپ بی کےبرج ٹاؤن میں کھیلےجانےوالے میچ میں پہلی ہی گیند پرعمان کے اوپننگ بیٹرکیشپ پرجاپتی ٹرمپلمین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹرمپلمین نے اپنےپہلےاوورکی دوسری گیند پر عمان کے کپتان عاقب الیاس کو بھی آؤٹ کردیا، عمان کی جانب سے خالد کیل39 گیندوں پر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مقررہ اوورز میں نمیبیا کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا سکی، اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔ جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا،
سپراوورمیں نمیبیا نےعمان کو 22رن کا ہدف دیا،عمان کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کر سکی،اس طرح ورلڈ کپ کا پہلا سپراوورکرایا گیا جس میں نمیبیا نےکامیابی حاصل کی،ڈیوڈ ویزا نے سپراوور میں نمیبیا کو کامیابی دلائی۔