وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) لاہور رافعہ حیدر نے منصوبے پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لئے مخصوص رنگ استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
منصوبے کے پہلے فیز کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور 93 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔
دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔
ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب ، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کیلئے دس ماہ کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔