سفری خدما ت کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سفری خدمات کی برآمد کا حجم 633 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمد کا حجم 875 ارب روپے ریکارڈکیا گیاتھا۔ اپریل میں سفری خدمات کی برآمد سےملک کو 68 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ اپریل کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اپریل میں سفری خدمات کی برآمد کا حجم 44 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران سفری خدمات کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا، مارچ میں سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 60 ملین ڈالر رہا جو اپریل میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں خدمات کی مجموعی برآمد کا حجم 6.442 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے 6.367 ارب ڈال سے ایک فیصد زیادہ ہے۔