لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کہ شیخ رشید کا بھتیجا اور ملازم واپس آچکے ہیں۔
شیخ رشید کی مبینہ حراست کیس میں عدالت نے ریجنل پولیس افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آر پی او صاحب آپ نے حد کراس کر دی، آئندہ ہفتہ تک شیخ رشید نہ ملے تو متعلقہ افسران کیخلاف مقدمہ ہوگا۔
درخواستگزار نے کہا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلی جنس دفتر لے جایا گیا، شیخ رشید کو گولڑہ انٹیلی جنس دفاتر منتقل کرنے کی وڈیوز بھی ہیں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتہ کی آخری وارننگ ہے،شیخ رشید ملنے چاہئیں، ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز خلاف مقدمہ ہوگا، عدالت نے وکلاء سے شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی طلب کرلئے۔