بانی تحریک انصاف عمران خان سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں بری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی تحریک اںصاف کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مقدمات سے بری کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر سابق و موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں بھی عمران خان کو بری کردیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر عوام کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا۔
عدالت نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔