خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
رولز آف بزنس 1973 کے تحت قائم کمیٹی کے ارکان میں عسکری حکام اور صوبائی وزرائے اعلی شامل ہوں گے۔ دفاع، خزانہ ،منصوبہ بندی ، آئی ٹی، فوڈ سیکیورٹی اور پانی و بجلی کے وزراء بھی کابینہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
قانون، سرمایہ کاری،صنعت و پیداوار اور پیٹرولیم کے وزراء کو خصوصی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ آرمی چیف اور صوبائی وزرائے اعلی خصوصی دعوت پر کابینہ کمیٹی میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا سیکرٹریٹ ایس آئی ایف سی کے آفس میں ہوگا۔ کابینہ کمیٹی کے فیصلے وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔