نگراں بلوچستان حکومت نے مستونگ دھماکے کے شہداٗ کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین کو15لاکھ روپے ، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں گے ۔
جان اچکزئی نے کہا کہ مستونگ خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے حملہ آور کی عمر 15سے17 سال تھی اسکی دونوں ٹانگیں اور ایک ہاتھ ملا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے سیکورٹی میں کوئی خلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
جان اچکزئی نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا ہے سانحہ مستونگ کے مہروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے سیکورٹی ادارے صرف ایڈوائس کر سکتے ہیں ریلی اور جلسہ کرنا ہر سیاسی اور مذہبی جماعت کا حق ہےدہشت گردی کی جنگ میں ہماری فورسز جانوں کا نظرانہ دے رہی ہیںفورسز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہشت گردوں انکے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں تک جائیں گے دہشت گردوں کے خلاف پورے پاکستان میں آئی بی اوز کئے جائیں گے۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے سمیت غیرملکیوں کو ان کے ملکوں کو بھجوایا جائے گا ۔
جان اچکزئی نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف وزیر اعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں سیکورٹی اداروں نے سمگلنگ پر کافی حد تک قابو پایا ہےاسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔