پاکستان میں پچیس ارب ڈالر سے زائد بیرونی سرمایہ کاری کا امکان ہے،متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اورچین سرمایہ کاری کریں گے۔
یو اے ای مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گا،سرمایہ کاری توانائی، بندرگاہوں، غذائی تحفظ اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں ہوگی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب بھی مختلف شعبوں میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
ان میں زراعت،کان کنی، آئی ٹی اور ایوی ایشن کےشعبے شامل ہیں ،ایم ایل ون اور دیامر بھاشا ڈیم میں بھاری چینی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔
صرف دو میگا منصوبوں میں 10 ارب ڈالرچینی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔