وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کویت کےساتھ چھ سال بعد جوائنٹ منسٹریل کمیشن ہورہا ہے، پاکستان میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام پر بات چیت ہو گی ، دورہ کویت کے لیے تمام وزارتیں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت دورہ کویت کےحوالےسےاجلاس ہوا ، کویت کےدورے کو ایم او یوزکےدستخط اورفزیبلٹی رپورٹس تک محدود نہیں ہونا چاہیے، تجارت میں اضافےکےعملی نتائج چاہتےہیں تمام محکمے ہوم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں، نجی شعبے کو بھی آن بورڈ لیں دیگر ملکوں سے موازنے کے ساتھ شریک ہوں، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک کویت تجارت کا حجم کم ہونا افسوسناک بےشمارشعبوں میں اضافےکی بڑی گنجائش ہے، تجارت کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ ہونا چاہیے، فوڈ سیکیورٹی،لائیواسٹاک، ٹیلی کام، آئی ٹی ، زراعت، سیاحت،پیٹرولیم اہم تجارتی شعبےہیں، کویت میں پاکستان سے افرادی قوت بالخصوص ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے ۔۔