وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال کنٹرول کرنےکیلئےآزادکشمیرپولیس موجودتھی،لانگ مارچ میں شرپسند عناصر بھی داخل ہوئے،مطالبات تسلیم کرنےکےبعدمظفرآبادپریلغارکی ضرورت نہیں تھی،مظفرآباد کے گرڈ اسٹیشن پربھی حملہ کیاگیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت تب ہوگی جب ورثاکہیں گے،پولیس تحقیقات پرعدم اعتماد ہوگا توجوڈیشل کمیشن کی ضرورت ہوگی،ایکشن کمیٹی آج جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کررہی ہے،پہلےکیوں نہیں کیا؟ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سےکمشنراورڈی آئی جی کوتبدیل کیا،مطالبات پرپہلےہی کابینہ کمیٹی نےایکشن کمیٹی سےبات شروع کردی تھی،کسی نےسیاست کرنی ہےتوسیاسی جماعت کاروپ دھارکرآئے،عوامی مطالبہ عوامی طاقت سے حل ہوا ہےتو برائی نہیں،میرےاستعفےکامطالبہ کیاگیا تو اسی دن جواب مل جائےگا۔