پاکستان تحریک انصاف کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بدنظمی کی نذر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں ایک خاتون سینیٹر اورپارلیمانی لیڈر شاہد خٹک میں تلخ کلامی ہوئی، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شاہد خٹک نے اظہار ناراضگی کیا۔
شاہد خٹک نے ڈاکٹر زرقا سہروردی سے کہا کہ آپ نے 26 ویں ترمیم میں حکومت کا ساتھ دیا،آپ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتیں، آپ میری موجودگی میں اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتی، جس پر انہوں نے میں 26 ترمیم میں حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رزقا کے اجلاس میں جانے سے انکار پر شاہد خٹک اجلاس چھوڑ کر چلا گیا، معاملہ بگڑتا تو دیکھاتو باقی ارکان بھی اجلاس سے باہر چلے گئے۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک روز کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس میں محمود اچکزئی، راجہ ناصر عباس،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے، ایجنڈا پربات کرنے کے لئے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس دوبارہ بلٰا جائے گا۔






















