افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ جلد بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کو خط ارسال کر دیا گیا۔
افغانستان کی گزشتہ حکومت نے بھارت میں جو سفارتخانہ قائم کیا تھا وہ جلد بند ہونے جارہا ہے۔سفارتی لحاظ سے اسے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت میں افغان سفارتخانہ بند ہونےکی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔
خط میں ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہےجن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری ہوا۔خط میں بھارتی حکومت کی افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔چھ اگست دوہزار اکیس سے تین ہزار افغان طلباء اور بہت سے شہری ویزوں کے اجرا اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔