سماء ٹی وی کےمعروف انٹرٹینمنٹ کے شو'' حد کر دی'' میںاینکر مومن ثاقب کے ساتھ کامیڈین قیصر پیا اور افتخار ٹھاکر ایک ساتھ نظر آئے۔
کامیڈین اینکر مومن ثاقب کےشو میں قیصر پیا نے انکشاف کیا کہ افتخار ٹھاکر شوبز میں آنے سے پہلے پولیس میں تھے۔ اس بات کے بعد افتخار ٹھاکر نے اداکاری اور کامیڈی سے پہلے اپنی ملازمتوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں میں نے تین سال پاکستان پوسٹ گارڈ میں ملازمت کی میں نے 1979 سے 1982 تک خدمات انجام دیں اس وقت پاکستان پوسٹ گارڈ کا نیا شعبہ بنایا گیا تھا ڈیوٹی سمندر پر تھی اس کے بعد اسلام آباد پولیس میں نوکری کی 13 سال بعد نوکری چھوڑ دی۔
شو کے آخر میں معروف کامیڈین سٹارافتخار ٹھاکر نے اپنے مداحوں کو پیغام بھی دیا افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے انسان اللہ کی بہترین مخلوق ہے اور انسان کو تمام انسانوں سے پیار کرنا چاہیے۔ اللہ کی خوبصورت اور مکمل تخلیق چاہے وہ کسی بھی شکل یا حالت میں ہوں وہ کامل ہو سکتے ہیں وہ نامکمل ہو سکتے ہیں وہ نارمل ہو سکتے ہیں یا وہ عیب ہو سکتے ہیں لیکن دوسرے انسانوں کو ان سے پیار ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ افتخار ٹھاکر ایک بہت ہی مشہور اور شاندار پاکستانی کامیڈین،میزبان اور ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ اس وقت ان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ اداکار اور میزبان نے متعدد ہٹ ڈراموں، فلموں اور شوز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک فلم سپر پنجابی پروڈیوس کی۔
انہوں نے کئی بھارتی پنجابی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ٹھیک ہے آج کل وہ سماء ٹی وی کے لیے واسع چوہدری اور قیصر پیا کے ساتھ گپ شب کی میزبانی کر رہے ہیں۔