قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ انسداد منشیات اتھارٹی قیام کا آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں پرمشتمل خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے،خصوصی کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنی سفارشات قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔
وفاقی تعلیمی اداروں میں طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ختم کئے جانے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈےکا حصہ ہے۔اسکول بس کو پنک بس سروس میں بدلنےاوراساتذہ کی خالی اسامیوں پربھرتیوں کے ساتھ پارلیمنٹ سے صدر مملکت کےخطاب پربحث بھی کرائی جائے گی۔
بیرون ملک سے پڑھ کر آنے والے ڈاکٹروں کے امتحان کی پالیسی تبدیل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔