افغانستان میں اسلامک سٹیٹ آف خراسان (آئی ایس کے پی) جیسی دہشت گرد تنظیمیں مزید مضبوط ہوگئی۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں سب سے بڑا کردار افغان طالبان کا ہے۔
افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشتگرد تنظیمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ پوری دنیا کیلئے بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ دوہزار اکیس سے دوہزار تئیس کے دوران افغانستان میں آئی ایس کے پی کے دہشتگرد حملوں میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
رواں سال افغانستان میں دہشتگرد حملوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں افغانستان میں ہونے والے تمام دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری آئی ایس کے پی نے قبول کی۔
خیال رہے کہ ٓئی ایس کے پی بذات خود اس بات کا دعوی کرچکی ہے کہ وہ افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی ذمہ دار ہیں، طالبان رجیم انتہائی کمزور ہوچکی ہے اور افغانستان کو تباہی کی دہانے پر دھکیل چکی ہے۔