خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ منظوری کے لئے پیش کر دیا گیا۔
جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے منظوری کے لئے بجٹ پیش کیا۔
بجٹ پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا تھا لیکن حکومتی اراکین انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے۔
صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا کل تخمینہ 1360 ارب ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے یکم جولائی 2023 سے 31 اکتوبر تک اور یکم نومبر سے 29 فروری تک چار، چار ماہ کے اخراجات کی منظوری دی تھی، موجودہ صوبائی اسمبلی سے 1 مارچ سے 29 مارچ تک ایک ماہ کے اخراجات کی منظور لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے جاری اخراجات کا کل تخمینہ 1059 ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ 301 ارب روپے ہے۔