سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ۔
ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلیں تھیں کہ لیڈی کانسٹیبلان نے انہیں حراست میں لیا۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔