لاہور کی اچھرہ جیولری مارکیٹ میں بیس کلو سونا لے کر فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کےمطابق ملزم شیخ وسیم واردات کے بعد فرار ہو کر اسلام آباد پہنچ گیا،جہاں اس نے ایک موبائل فون شاپ پر اپنے دو موبائل فون فروخت کیے جبکہ اسی دکان سے دو نئے موبائل فون خرید لیے۔
پولیس کو ملزم تک پہنچنے کا پہلا سراغ اس وقت ملا جب دکاندار نے شیخ وسیم کے فروخت کردہ موبائل فونز آگے فروخت کیے۔موبائل خریدنے والے شہری کی مدد سے پولیس دکاندار تک پہنچی،جس نے پولیس کو خریدے گئے دونوں موبائل فونز کے ای ایم ای آئی نمبرز فراہم کیے۔
ای ایم ای آئی نمبرزکی ٹریسنگ کےذریعےپولیس نے ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا،پولیس ذرائع کےمطابق ملزم کوگرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔






















