ملک میں گرمی بڑھنے کا امکان ہےجس کےپیش نظرمحکمہ موسمیات نےنئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کےمطابق 8 تا 10مئی دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے،اس دوران پنجاب کےبیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے،پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتحال سےآگاہ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 8 سے 10 مئی کےدوران درجہ حرارت 3 سے 5ڈگری اضافہ متوقع ہے،کوئٹہ،قلات سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کے پی میں بھی درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ رہے گا،سندھ میں بھی گرمی رہے گی، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج لاہورکا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔