وزیر اعظم شہباز شریف سے جاپانی سفیر نے وفد سمیت ملاقات کی ہے جبکہ اعلیٰ سطح کے وفد میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کے حکام اور کاروباری شخصیات شامل تھیں ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاپان اورپاکستان دیرینہ دوست ممالک میں تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش تمام مسائل پر مل کر قابو پائیں گے ، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے ، بہترین ٹیکنالوجی کی حامل جاپانی کمپنیاں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔
جاپانی وفد نے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں وفاقی وزراء جام کمال خان ، محمد اورنگزیب ، عبدالعلیم خان اور رانا تنویر بھی شریک تھے ۔