کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے چھ کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کے بھائی کو وہاڑی سے گرفتار کرکے پانچ کروڑ اکتیس لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔
پولیس کے مطابق انیس ستمبر کو کورنگی صنعتی ایریا سے سیکیورٹی گارڈ کیش وین سے چھ کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
پولیس نے پنجاب کے شہر وہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزم کے بھائی زین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پانچ کروڑ اکتیس لاکھ روپے برآمد کرلئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مرکزی ملزم زوہیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔