مسابقتی کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ( پی ٹی سی ایل ) اور ٹیلی نار کے مجوزہ انضمام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، ٹیلی کام انضمام صارفین کے انتخاب کے حق کو کم کر سکتا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیلی نار کا حصول مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو متاثر کرسکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل ٹیلی کام مارکیٹ میں پہلے ہی اہم طاقت کے طور پر نمایاں ہے، موجودہ حالات میں اگر انضمام کی منظوری دی گئی تو اس سے انتخاب کم ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 2016 میں موبی لنک کے وارد ٹیلی کام کے حصول سے مارکیٹ پلیئرز کی تعداد کم ہوئی۔