پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس کے دوران سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماوں نے پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات اوآئی سی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پرہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب کےدیرینہ اسٹریٹجک اوراقتصادی تعلقات پرخصوصی بات ہوئی۔ اسحاق ڈارنےسعودی وزیرخارجہ کےحالیہ دورہ پاکستان کاذکرکرتےہوئےکہاکہ یہ دورہ پاکستان اورسعودی عرب کےاقتصادی تعاون کی نئی جہت کامظہر ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کےوزراء خارجہ نےمشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پرتشویش کااظہار کرتےہوئےغزہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نےاتفاق کیاکہ فلسطین اورکشمیرسمیت امت مسلمہ کےدیگرمسائل کےحل میں اوآئی سی کاکردارنہایت اہم ہے۔
او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب سامح حسن شکری سے بھی ملاقات کی جس دوران دونوں وزراء نے پاکستان اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اورمصرکےتعلقات مزید مضبوط بنانےپرزوردیا گیا، نائب وزیراعظم نےغزہ میں امداد کی فراہمی کے لئے مصر کے کردار کو سراہا، دونوں وزراءکی غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کی ضرورت پرزور دیا ، ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ غزہ کوانسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی جاری رہنی چاہئے۔