پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا ایف بی آر کا مطالبہ مسترد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حکم کی قانونی پابندی نہیں ہو گی ، ایسا اقدام قانونی فریم ورک کے خلاف ہوگا، ایف بی آر ان لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے آپشن پر غور کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، وفاقی حکومت کی جانب سے نان فائلرزکے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی ۔