ایف آئی اے نے غیر قانونی سمز کے اجراء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور میں موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق سمزکےغیرقانونی اجراءسےمتعلق معلومات سیلزچینل سے ملی تھیں ، چھاپے کے دوران موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سمز کےغیر قانونی اجراء ،گرے ٹریفکنگ اور دھوکادہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی، چھاپے کے دوران چار سو ستر مشکوک فعال سم کارڈز، نو بی وی ایس ڈیوائسز اور بی آئی ایس پی ڈیوائس بھی قبضے میں لے لی گئی، ایک لیپ ٹاپ ضبط کیا گیا جس میں تقریباً چار ہزار فنگر پرنٹس شامل تھے ۔