متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کاسلسلہ جاری ہے،موسم کی صورت حال کے باعث کئی کاروباری مراکز بند ہوگئے۔
یو اےای میں صبح کے اوقات میں سیاہ اورگہرے بادلوں چھائےرہے،دبئی میں بھی گرج چمک کےساتھ تیزہواؤں اوربارشیں ہورہی ہیں،ابوظہبی کی گلیوں میں پانی جع ہوگیا۔
شارجہ ائیرپورٹ نےمسافروں کو روانگی سےتین گھنٹے پہلےائیرپورٹ پہنچنےکا مشورہ دیا۔ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نےعوام کوجان و مال کی حفاظت کےلیےحکام کی ہدایات پرسختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
اہم شاہراؤں پر نکاسی آب کیلئےموٹرزنصب ہیں،بارشوں کے باوجود اہم شاہراؤں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچا دی شہری علاقوں کےعلاوہ صحرائی وادیاں سیلابی پانی سےبھرگئیں،دارالحکومت ریاض سمیت الخرج، القصیم،بریدہ، دمام، الخبر،الاحساء، الجبیل اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاس پانی سے بھر گئے درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہوگیا،کئی پروازیں منسوخ جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز تک موسم غیریقینی رہے گا محکمہ ٹریفک پولیس نےسعودی اور غیرملکیوں کو غیر ضروری سفر اور صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کیا ہے۔