لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کےڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سےمتعلق پالیسی بنانےکی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نےہدایت کی ہےکہ تمام ڈپٹی کمشنرپولی تھین بیگ اکھٹے کرنے اور انکو تلف کرنے کیلئے پالیسی بنائیں،پولی تھین بیگ پھینکنے والےشہریوں کیلئے فیس کا تعین کرنے اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نےپنجاب بھرکی انڈسٹریزکو فضلاء اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ایڈوائس لگانے اورچیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چارہفتوں میں رپورٹ مانگ لی۔
عدالت نےکیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئےپنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔