بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ،اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کو روکھتے ہوے ڈی ایس پی نے جام شہادت نوش کیا ،دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
آئی جی نے پولیس کو دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کاحکم دیا ہے۔پولیس دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں
آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت تین مذید اہلکار زخمی ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے 45 زخمی سول ہسپتال کے ٹرامہ سینٹر میں زیر علاج ہیں۔مستونگ دھماکے کا 1 زخمی بولان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ سول ہسپتال میں 4 زخمی دم توڑ گئے۔بولان میڈیکل کمپلیکس میں مستونگ دھماکے کا 1 زخمی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛مستونگ:عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس سے قبل دھماکہ 40 افراد شہید، 70 زخمی