گزشتہ روز مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں ہونے والے موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
مدینہ منورہ میں مسلادھار بارش گرج چمک کےساتھ بادل برس پڑے،مسجد النبوی میں ژالہ باری ہوتی رہی،شدید بارش کےباعث مسجد النبوی اورمسجد قبا میں نکاسی آب کا نظام فیل ہوگیا،بارش کا پانی مسجد کے اندر داخل ہوگیا۔
مدینہ منورہ کے برساتی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، درجنوں گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی، احد کے پہاڑ سے آبشاریں بہہ نکلیں۔
دارالحکومت ریاض اورملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سعودی محکمہ موسمیات نےآئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
سعودی حکومت نےفلڈ الرٹ جاری کرتےہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔