سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر تے ہوئے چھٹی بار شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے جون 2023ء سے پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھی ہے ، تاجر براداری کا کہناہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری، ضرورت کے باوجود سٹیٹ بینک نےریٹ کم نہیں کیا۔
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا جس دوران بتایا گیا کہ مہنگائی کم ہورہی ہےتاہم معاشی چیلنجزموجودہیں،زرمبادلہ ذخائرمستحکم ہورہےہیں تاہم بیرونی ادائیگیوں کادباؤہے، مہنگائی میں کمی آئی مستقبل میں مزیدکم ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی، نقداورفصلوں کی پیداواربہترہوئی۔