سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہے کہ ہم ناکام ہو گئے لیکن ہم جشن مناتے ہیں۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران خطاب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے ریویو میں جاتے ہیں اور ملک جشن مناتا ہے حالانکہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہے کہ ہم ناکام ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں معیشت خراب رہے گی کیونکہ سرمایہ کاری تب آتی ہے جب سیاسی ماحول ٹھیک ہو۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضہ ایک مسئلہ ہے مگر ملک کے اندر سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، آج وفاقی حکومت کی کل آمدن سود بھی پورا نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہم ہرپیرامیٹرز پر زوال پزیر ہیں، ریلیف وسائل سے آتا ہے مگر وسائل کہاں سے آنے ہیں؟۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا ، ملک میں عدل ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی۔