محکمہ موسمیات نے29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی،مری،گلیات،راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال،منڈی بہاﺅالدین،گوجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی، حافظ آباد، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جھنگ،خوشاب،سرگودھا،میانوالی،پاکپتن اورساہیوال میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ بیشتر اضلاع میں بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔
ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےشہریوں کو بجلی کے کھمبوں اورلٹکتی تاروں سے دور رہنے اورآسمانی بجلی سے بچاو کیلئے محفوظ مقامات پررہنے کی ہدایات کیں ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کےمختلف علاقوں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا سلسلہ آئندہ24گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
چمن شہراورمضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔۔ڈپٹی کمشنرچمن نے ضلع بھرمیں انتظامیہ کوالرٹ کردیاہے اس کےعلاوہ کوہلواورگردونواح میں وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے
بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئےاوربجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔جیکب آباداور گردونواح میں تیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی،جس سے موسم خوشگوارہوا،مگر بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سےعوام کو مشکلات کاسامناہے۔