وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب احمد وحیدی اور وزیرقانون سےملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔ انسداد اسمگلنگ ، بارڈرمنیجمنٹ ، زائرین کیلئے سہولت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک ایران وزرائے داخلہ نے دہشت گردی سے نمٹنےکیلئےمشترکہ لائحہ عمل پر بھی اتفاق کیا ، ملاقات میں باہمی معاونت مزید بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پربھی گفتگوکی گئی جبکہ سیکیورٹی معاہدے پر بھی جلد از جلد دستخط کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور دونوں اطراف سےقیدیوں کےجرمانے معاف کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نےکہا قیدیوں کی اپنے اپنے ملک کو جلد از جلد واپسی ممکن بنانا چاہتے ہیں ، بارڈر منیجمنٹ ، اسمگلنگ کی روک تھام اور بارڈرمارکیٹوں کو جلدازجلد فعال کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ۔