سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں وزارت داخلہ کا خط واپس نہیں لیا گیا تو عدالت اپنا حکم جاری کرے گی،عدالت نے نو مئی تک وزارت داخلہ سے ایکس بندش کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں ٹوئٹر بندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزارت داخلہ کو ایکس کی بندش کا خط واپس لینے کا حکم دے دیا۔ ریمارکس دئیے کہ ایک ہفتے میں وزارت داخلہ کا خط واپس نہیں لیا گیا تو عدالت اپنا حکم جاری کرے گی عدالت نےنو مئی تک وزارت داخلہ سے ایکس بندش کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ قانون میں کہیں نہیں ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس پر وزارت داخلہ کاروائی کرے کچھ لوگ سوچ رہے جو کام وہ کررہے ہیں وہ ٹھیک ہیں۔ اتنے پاورفل ہیں کہ ملک چلارہے ہیں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بند کرنے سے کیا مل رہا ہے پوری دنیا ہم پر ہنستی ہوگی بادی النظر میں ایکس پر پابندی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔