پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ(Rekodiq Copper-Gold Project) میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبےمیں سرمایہ کاری متوقع ہے جس کیلئےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی رکاوٹوں کو دور کرنےکیلئے کوشاں ہے۔
سعودی سرمایہ کاری کی ہموارتکمیل کیلئے وزیراعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گےجس میں پاکستان کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہونگے۔
یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنےکی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے
یہ سرمایہ کاری ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی
اس سرمایہ کاری کےبعد پاکستان اورسعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کرینگے۔