وسطی غزہ کےنصیرات کیمپ پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی بستیوں پرحملہ کردیا،جس میں ایک فلسطینی شہید متعدد زخمی ہوگئے،درجنوں گھروں اورگاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
وزارت صحت غزہ کاکہنا ہےکہ سات اکتوبرسےاب تک غزہ پراسرائیلی حملوں میں 33,686 فلسطینی شہید ہوئے،غزہ جنگ کے بعد 76,309فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینیوں کےحق میں نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مین ہیٹن پر ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے،پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں،اردن میں بھی شہری فلسطین کےحق میں سراپا احتجاج ہیں،مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب آئرلینڈ کے نئےوزیراعظم سائمن ہیرس نےفلسطین کوتسلیم کرنےکا عندیہ دیدیا،اپنےبیان میں کہافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے قریب ہیں،اسپین اوردیگر ہم خیال ممالک سےرابطے میں ہیں،فلسطین کو تسلیم کرنےکا اعلان مشترکہ طور پر کریں گے۔