عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
اس خدشے کے پیش نظر کہ ایران پیر کے روز دمشق میں اپنے سفارت خانے پر حملے کا جواب دے سکتا ہے اس ہفتے تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 66 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 90.40 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 90 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 85.92 ڈالر تک پہنچ گیا۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے 2024 کی عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کو کم کرنے اور 2025 میں مزید سست روی کی پیش گوئی کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا۔