گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں پیشرفت سامنےآئی ہے،ایف آئی اے کراچی نے مقامی شوروم کی 4 مشتبہ گاڑیاں سیز کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی نےگاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے معاملےپر فرید موٹرزنامی شو روم کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے4 گاڑیاں سیز کردیں ، سیز کی گئی گاڑیاں فروخت یا شو روم سے کسی دوسری جگہ منتقل نہیں ہو سکیں گی۔
باخبرذرائع کے مطابق فرید موٹرزنامی شو روم کیخلاف گاڑیاں سیز کرنے کی کارروائی کے دوران شو روم انتظامیہ نے مبینہ طورپر شدید مزمت کی اورکارروائی کرنے والی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف ائی اے نے خالد بن ولید روڈ پر قائم مزید 5 شوروم کو نوٹسز جاری کر دئیے جاری کر دئیے ہیں ،اورفرید موٹرز سمیت پانچ شورومز مالکان کو 2 اکتوبر کو 2021 سے اب تک امپورٹ کی گئی تمام گاڑیوں کے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ حوالہ ہنڈی سے منگوائی گئی گاڑیوں کی آڑ میں بلیک منی وائٹ کئے جانے کا انکشاف
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے ) نے حوالہ ہنڈی کی رقم سے امپورٹ کردہ گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے سی بی سی کی جانب سے پہلے بھی چار شو رومز کو ریکارڈ فراہمی کھ نوٹسز جاری کئے گئے تھے ۔