پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کا کردار بہت اہم ہے۔
پاکستان کی معدنی صلاحیتوں سے استفادہ اٹھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی راہیں ہموار ہو رہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کے اقدام سے، معدنیات کے شعبے نے مزید توجہ حاصل کی ہے
وفاقی سطح پر مائنز اینڈ منرلز ڈویژن کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ کان کنی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔
یہ ڈویژن ملک بھر میں معدنیات کی پالیسیوں اور ضوابط میں ہم آہنگی کے ذریعے معدنیات کے شعبے کی بحالی میں مدد کرے گا۔
وفاقی اورصوبائی ہم آہنگی سے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت ہو گی
حال ہی میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے ایک امریکی کمپنی کے ساتھ پنک سالٹ کی برآمد کیلئے ایک معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔