لاہور سمیت پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 74 ہزار شہری متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب میں پنک آئی انفیکشن کنٹرول سے باہر ہونے لگا ہےلاہور میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 3ہزار مریض سامنے آگئےہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹس کے مطابق پنجاب میں انفیکشن نے اب تک 74ہزار سے زائد شہریوں کو متاثر کردیاہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں راوی روڈ پر گورنمنٹ گرلز اسکول کا دورہ کیاکلاس رومز میں آشوب چشم سے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
محسن نقوی نے گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ اسپتال میں غفلت برتنےپر برہمی کا اظہار کیا۔آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا عملہ علاج میں مصروف تھا۔وزیراعلیٰ نے اسپتال کے ایم ایس کی سرزنش کردی۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کل سکولوں میں چھٹی کااعلان کردیا ہے۔میٹرک کلاسز تک کے تمام طالب علموں کوچھٹی ہوگی۔ پیر سے اسکولز کے گیٹ پر طلبا کی چیک اپ ہوگی۔
محکمہ صحت نے بھی وائرس میں مبتلا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اسٹاف کو چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔