رہنما تحریک انصاف سینیٹر علی ظفرنے سینیٹ انتخاب کے بائیکاٹ کا امکان مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی ظفرکی پارٹی میں انتخاب کےبائیکاٹ کی سوچ موجود ہونے کی تصدیق کردی۔ کہا یہ درست ہے بعض پارٹی رہنماانتخاب کےبائیکاٹ کی سوچ رکھتے ہیں تاہم سینیٹ میں انتخابی عمل کابائیکاٹ اکثریت کی رائے نہیں ہے۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ سے متعلق فیصلہ ہم پر چھوڑ رکھا ہے، ذاتی رائے ہے کہ اگر باہر بیٹھیں گے تو باہر ہی بیٹھے رہ جائیں گے، الیکشن قانونی ہے یا غیرقانونی، ہمیں سسٹم کے اندرہی رہنا ہوگا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کے بائیکاٹ کاارادہ نہیں، پی ٹی آئی کی کامیابی کاامکان نہیں مگرعلامتی طور پر حصہ لینا ہے، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کےلیے امیدوار کون ہوگافیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارےپارلیمانی لیڈرعون عباس بپی جبکہ ہمارے اپوزیشن لیڈرعلی ظفرہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کے پی کی نمائندگی نہ ہوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب نہ ہو، سینیٹ الیکشن میں کے پی کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہرخان کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش بند کی جائے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکا ہے، ہمارےامیدواروں کی جیت کو ہارمیں تبدیل کیاجارہا ہے۔