سپریم کورٹ آف پاکستان کے مزید ججز کو لکھے گئے دھمکی آمیز خطوط بھی سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے مزید ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط لکھے گئے ہیں جنہیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط پر بھی آرسینک پاؤڈر پایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اب تک سپریم کورٹ کے 10 ججز کو خطوط مل چکے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت خان کو خطوط موصول ہوئے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی ججز میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کو بھی آج مشکوک خط موصول ہوا۔