کراچی ایئرپورٹ میں کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ پر کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کرنے والی کمپنی پکڑی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کسٹمز حکام نے نجی کمپنی کے کنسائنمنٹ پر جعلی رسیدوں کے ذریعے ٹیکس چوری پکڑلی۔ کمپنی نے مجموعی طور پر چودہ کروڑ روپے کا ٹیکس چھپانے کی کوشش کی ہے۔
حکام کے مطابق نجی کمپنی کے کنسائنمنٹ پر جعلی رسیدوں سے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا، درآمد کنندہ نے سامان کی قیمت کو کمپنی ملازمین غلام صابر غوری اور ذیشان احمد نے جعلی رسیدوں کے ذریعے کم رقم ظاہر کی ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ سامان کی ڈیکلیئرڈ قیمت ایک کروڑچوالیس لاکھ روپے بتائی گئی جبکہ اصل قیمت 43کروڑ ا71 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
حکام کے مطابق کنسائنمنٹس کے ساتھ کوئی رسید اورپیکنگ لسٹ موجود نہیں تھی جعلی دستاویزات پر سامان کو ضبط کرکے مختلف شراکت داروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔