لاہور ہائی کورٹ کے 4 فاضل ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوئے تاہم خطوط کو کھولا نہیں گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 4 فاضل ججز کو بھی مشکوک خطوط موصول ہوگئی، ذرائع نے بتایا کہ عدالتی عملے کی جانب سے خطوط کو کھولا نہیں گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مشکوک خطوط جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم نے نام سے موصول ہوئے ہیں۔ مشکوک خطوط موصول ہونےکےبعددونوں ججزنےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت اعلیٰ پولیس افسران ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے خطوط قبضےمیں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس نے کورئیر بوائے کوحراست میں لے لیا جبکہ چاروں جج صاحبان کو سی سی پی اوڈی آئی جی اپریشنز نے بریفنگ دی ہے، سی سی پی اولاہوراور ڈی آئی جی آپریشنزنے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان جسٹس شاہد بلال حسن سمیت چاروں ججز سے ملاقات کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چاروں خطوط سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، معاملہ کی ازسر نوتحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ کے 8 ججز کو مبینہ اینتھریکس کےخط موصول ہوئے تھے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے تصدیق کی تھی کہ ان سمیت تمام آٹھ ججوں کوخط ملے، ایک جج کے عملے نے خط کھولا تواس میں پاؤڈر تھا اور خط کھولنے والے عملے نےآنکھوں میں سوزش کی شکایت کی ہے۔