ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.30 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.26 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 7.8فیصد کی کمی ہوئی۔ فروری میں 1.41 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔
جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 12.44 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 0.3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 12.48 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔