وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
سپاہی احمد علی انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیزکی خاطر شہادت کو گلے لگایا،سپاہی احمد علی نے 5 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔
سپاہی احمد علی شہید نے سوگواران میں والدین،بہن بھائی، بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑے۔سپاہی احمد علی شہید کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’میرا بیٹا بچپن سے یہ آرزو کرتا تھا کہ میں بڑے ہوکر ملک کی حفاظت کے لیے بڑی قربانی دوں، اورالحمدُ اللّٰہ اس کی آرزو پوری ہوگئی۔
شہید کےوالد نےمزیدکہا’’میرے بیٹے پر اس سے پہلے بھی کئی بار حملے ہوئے مگر وہ کہتاتھا جس گولی پرمیرا نام لکھا ہے وہ مجھےکھانی ہو گی‘،’’احمد علی کے ساتھی اسے غازی پکارا کرتے تھے، اور اس بار جب دہشتگردوں نے حملہ کیا تو یہ دفاع وطن میں سب سے آگے تھا ،’’احمد علی کے ساتھیوں نے بتایا کہ اس نے ہماری جانیں بچائیں اورملک کا دفاع کرتے ہوئے سینے پہ گولی کھائی،"انشا اللّٰہ ہم اپنی آخر سانس تک ملک کے دفاع کیلئے لڑتے رہیں گے
شہید کےبھائی کاکہنا ہے کہ ’’میرا بھائی بچپن سے بہت بہادر تھا، اس نے پہلے بھی خود پر ہونے والے تین حملوں کا بہادری سے سامنا کیا‘،"اللّٰہ پاک اس کی شہادت کو قبول فرمائے،’’میرادہشتگردوں سے سوال ہےکہ وہ کتنی گولیاں چلائیں گے، ہم سب کےسینے حاضر ہیں اپنے ملک کا دفاع کرنے لیے‘‘
(سپاہی احمد علی شہید کےکزن کا کہنا ہےکہ’’بچپن سے اسکا عزم تھا کہ بڑا ہوکر دہشتگردوں کیخلاف لڑوں گا اور یہ ہمارے پورے گاؤں کے لیے باعث فخر ہے کہ اس نے ملک کے دفاع کی خاطر شہادت کو گلے لگایا‘،سپاہی احمد علی کی شہادت ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے