37ماہ بعدمہنگائی کی شرح اسٹیٹ بینک کےپالیسی ریٹ سےنیچےآگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری ادارہ شماریات کےمطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 20عشاریہ 7فیصد پر آگئی، مہنگائی کم ہونے پر اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ کم ہونے کا امکان بڑھ گیا۔اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ اس وقت 22 فیصد ہے۔
اس سےقبل جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح پالیسی ریٹ سے کم تھی۔جنوری 2021 میں پالیسی ریٹ 7فیصداورمہنگائی کی شرح 5عشاریہ 7 فیصد تھی۔
مہنگائی کم ہونے پراسٹیٹ بینک کاپالیسی ریٹ کم ہونےکاامکان بڑھ گیا۔اسٹیٹ بینک 29 اپریل کونئی مانیٹری پالیسی میں شرح سودکاتعین کرے گا۔