سینٹ انتخابات،ممبران قومی اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری ہدایت نامے کےمطابق ووٹرکوبال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرزپرترجیحات درج کرنا ہوگی،پہلی ترجیح کےامیدوار کےنام کےسامنے 1 لکھنا ہوگا۔
دوسری ترجیح کےامیدوار کےنام کے آگے 2 لکھنا ہوگا،ترجیح نمبر صرف انگریزی یا اردو ہندسوں میں درج کرنا ہوں گے،اردو اورانگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہوگا۔
ترجیحات کےخانے کےاندرہندسہ درج نہ ہونےپربھی ووٹ مسترد ہوگا،ہندسہ نمبرایک زائد ناموں کےسامنے ہونے پربھی ووٹ شمارنہیں ہوگا،کسی امیدوار کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ نہیں ہونا چاہئے۔
ممبران قومی اسمبلی کےموبائل فونز پولنگ بوتھ کے اندر لے جانے پر پابندی ہوگی،ارکان کو پولنگ بوتھ میں داخلے سے قبل موبائل فونز جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔